• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان نے جیت لی، خواتین کا ٹائٹل عشنا سہیل کے نام

ٹاپ سیڈ عقیل خان نے لاہور میں ہونےو الی حسن طارق رحیم ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ خواتین کا ٹائٹل عشنا سہیل کے نام رہا۔

لاہور جمخانہ میں ہونے والی ‏حسن طارق رحیم میموریل اوپن ٹینس چیمپئین شپ میں ملک کے سرکردہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مینز فائنل میں ٹاپ سیڈ عقیل خان کا مقابلہ مزمل مرتضیٰ سے ہوا۔ عقیل خان کو کامیابی کے لیے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، عقیل نے فائنل اسٹریٹ سیٹس میں چھ - تین اور چھ - دو سے جیت لیا۔

عقیل خان کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر ٹورنامنٹ کا حصہ بننے اور جیتنے پر خوش ہیں۔


‏ویمنز فائنل میں عشنا سہیل اور سارہ محبوب مد مقابل آئیں عشنا نے سارہ کو چھ ایک اور چھ دو سے شکست دی اور ٹائٹل جیت لیا۔

عشنا سہیل نے کامیابی پر خوشی کا اظہارکیا جبکہ سارہ محبوب کا کہنا تھا کہ انہیں اچھا نہ کھیلنے پر مایوسی ہوئی۔

سب سے زیادہ انعامی رقم والے ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ مردوں اور خواتین کھلاڑیوں میں یکساں انعامی رقم تقسیم کی گئی۔

تازہ ترین