• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس نے فلمی گیت گاکر سب کو حیران کردیا

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی خوب صورت آواز میں گانا گاکر مداحوں کو حیران کردیا۔

عمران عباس نے اپنے پرستاروں کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ  بھارتی فلم کا گانا گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ کی سائٹ انسٹا گرام پر عمران عباس نے گانا ’ تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘ گاتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کی ہے ۔


عمران عباس کے فین ان کی اس صلاحیت کو خوب سراہ رہے ہیں اور اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔


ان کے گانے کی اس ویڈیو کو چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں لوگوں نے دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اداکار عمران عباس کے اس وقت انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد چالیس لاکھ سے زائد ہے جبکہ وہ جیو ٹی وی کے ڈراموں’ میری ذات ذرہ بے نشان‘ خدا اور محبت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین