• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریمو ڈی سوزا کی انجیو پلاسٹی، انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کو دل کے دورے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ ہدایت کار کو گزشتہ روزدل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریمو ڈی سواز کی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین