قصور میں سہاری روڈ پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قصور میں مبینہ طور پر اس خاندان نے رات کو زہریلا کھانا کھایا جس کے نتیجے میں 3 بچے اور ان کی ماں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ گھر کے سربراہ کی حالت غیر ہے۔
واقعے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ گھر کا سر براہ تنویر اور اہلیہ بھٹے پر کام کرتے تھے جبکہ ماں اور 3 بچے صبح مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس نے کہا کہ تنویر کے ہوش میں آنے کے بعد ہی واقعے کی اصل صورتحال معلوم ہوگی۔