• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم کے حق میں بول پڑے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ سمیع اسلم اچھے کھلاڑی ہیں ان کو مایوس ہوکر نہیں جانا چاہئے، ہمارا سسٹم ایسا ہونا چاہیے جو کھلاڑی کو سپورٹ کرے۔

انضمام الحق نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی پرانے طرز کی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا احسن اقدام ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں قومی ٹیم کو مشکلات ہوتی ہیں۔


انضمام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں وکٹ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی، دورہ نیوزی لینڈ پاکستان کیلئے اتنا آسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تجربہ کام آتا یے، نوجوان کھلاڑیوں کو کھلائیں گے تو جیتنا مشکل ہوگا، کھلاڑیوں کیلئے قرنطینہ میں رہنا کافی مشکل تھا۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ کمرشل فلائٹ میں سفر کرنا بھی کھلاڑیوں کے کورونا مثبت کی وجہ ہوسکتی ہے، کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ مختلف ہونے سے کھلاڑیوں کا فوکس ٹی ٹونٹی پر ہے، ٹیسٹ کی نسبت کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

تازہ ترین