• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خرم دستگیر اور ایم پی اے امان اللّہ وڑائچ کی فیملیز میں کورونا کی تصدیق

مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر اور ایم پی اے امان اللّہ وڑائچ کے اہلِ خانہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں دونوں اراکین اسمبلی کے گھر پہنچ گئیں۔

ڈاکٹر صوفیہ کے مطابق خرم دستگیر کی ایک بہن اور دو بھانجیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  متاثرہ مریض خرم دستگیر کے گھر میں ہی رہائش پذیر ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ نے بتایا کہ مریضوں کو خرم دستگیر کے گھر پر ہی قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ خرم دستگیر گھر پر موجود نہیں ہیں۔

ڈاکٹر صوفیہ کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر کے تمام گھر والوں اور ملازمین کے ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

 دوسری جانب ایم پی اے امان اللّہ وڑائچ کے 2 بیٹوں اور 2 فیملی ممبرز میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ امان اللّہ وڑائچ کے گھر کے 40 افراد کے سیمپلز لیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کو انکے گھروں پر قرنطینہ کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین