مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا آج کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج ہونے ہونے والے لاہور جلسے سے متعلق کہنا ہے لوگوں کا جوش و ولولہ بتارہا ہے کہ آج فیصلہ کن گھڑی ہے۔
مریم اورنگزیب نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عوام نا اہل حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیں گے، ووٹ کی عزت کو روندا گیا، اسے بحال کرائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت ایاز صادق کے گھر سے روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آج لاہوری مینارِ پاکستان پر جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔
اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں پی ڈی ایم کے آفس لکشمی چوک پہنچ گئے ہیں۔