• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہریوں کو کورونا وائرس کی وباءسے بچنے کے لیے فیس ماسک پہننے کی یاد دہانی کرائی ہے۔

سماجی رباطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے تمام وقت ماسک لگائیں، جلسے سے پہلے، دوران اور بعد میں بھی ماسک لگا کر رکھیں۔


مریم نواز نے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پاور شو آج ہونے جا رہا ہے۔

مینارِ پاکستان کے گراؤنڈ میں قائدین کے لیے کنٹینر منگوا لیے گئے ہیں، شرکاء کے لیے کرسیاں لگ گئی ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کے جلسے کی سیکیورٹی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے سپرد کر دی گئی ہے۔

مسلم لیگ نون کی طرف سے اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین کے لیئے آج ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن اور دیگر رہنما نون لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پہنچیں گے جہاں ان کے لیے ظہرانے کا انعقاد کیا گیا ہے۔


پی ڈی ایم رہنما ظہرانے کے بعد جلسہ گاہ مینارِ پاکستان کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

تازہ ترین