• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان تلے آج اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف اور دیگر رہنما پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں سردار ایاز صادق کے گھر جمع ہو گئے۔

مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن ریلیوں کی شکل میں ایاز صادق کے گھر پہنچے ہیں۔

پی ڈی ایم کے قائدین ایک میز پر موجود ہیں جہاں وہ مریم نواز کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شریک ہیں۔

کھانے اور جلسے میں اہم اعلانات سے متعلق مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کے قائدین مینارِ پاکستان روانہ ہوں گے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام پی ڈی ایم کی کال پر نہیں، عوام کی کال پر پی ڈی ایم باہر نکلی ہے، عوام ملک کی خاطر آج باہر نکلیں اور حکومت کو آخری دھکا لگائیں۔

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینارِ پاکستان تلے آج اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے کے لیے میدان تیار ہے، کارکنوں کو رہنماؤں کا انتظار ہے۔


جلسہ گاہ میں ہر طرف سیاسی جھنڈوں کی بہار ہے، اپوزیشن نے حکومت کا میدان بھرو چیلنج دیا ہے، جے یو آئی کے رضا کاروں نے ذمے داریاں سنبھال لیں۔

راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، گوجرانوالا، فیصل آباد، پاک پتن، اوکاڑہ، گجرات، پشاور، مالاکنڈ سے پی ڈی ایم کے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔

مریم نواز نے جلسے میں آنے والوں سے ماسک کے استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین