• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پارلیمانی سرگرمیاں کل سے بحال کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ میں پارلیمانی سرگرمیاں (کل) 14 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر 4 تا 11 دسمبر تک کے لیے بند کیا گیا تھا۔

پارلیمانی سرگرمیوں کی بحالی کے فیصلے سے ساتھ ہی ایک ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 15 فیصد ملازمین آئیں، باقی گھروں سے کام کریں۔


سینیٹ سیکریٹریٹ میں کم سے کم ملازمین دفتر آئیں، کل سینیٹ شیڈول کے مطابق کسی قائمہ کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوگا۔

ہدایت نامے میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ماسک پہننے اور سینی ٹائزر کے استعمال کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں کم سے کم وزارتوں کے افسران شرکت کریں گے۔

قومی اسمبلی شیڈول کے مطابق پی ای سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس( کل) 14 دسمبر کو منعقد ہوگا۔

تازہ ترین