• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھند، موٹر وے ایم 5 روہڑی سے رحیم یارخان تک بند


شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 5 روہڑی سے رحیم یار خان اور موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک بند کر دی گئیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، لودھراں، ملتان اور بہاولپور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں دھند ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراوں پر حد نگاہ کم ہے۔

ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ڈرائیونگ تیز رفتاری سے نہ کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

تازہ ترین