• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے چلانے کی کوشش یا بند کرنے کی سازش؟


کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ کیوں اصل حالت میں مکمل بحال نہیں ہوسکا اور کیا وجوہات ہیں کہ یہ منصوبہ صرف دعووں اور وعدوں تک محدود رہا۔

کراچی سرکلر ریلوے چلانے کی کوشش کی گئی یا پھر اسے  بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے؟

ماضی میں کبھی سی پیک، کبھی کراچی پیکیج اور کبھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے نام سے سرکلر ریلوے کو چلانے کی باتیں کی جاتی رہیں ہیں مگر وعدے وفا نا ہوسکے کیونکہ صوبائی اور وفاقی حکومت منصوبے پر الگ الگ سمت میں کھڑی ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی نیت بھی صاف نہیں نا ہی تجاوزات ہٹانے کا معاملہ طے ہوا اور نا متاثرین کو متبادل دینے کا کوئی فیصلہ ہوا۔


اب وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر ریلوے کی تبدیلی بھی سرکلر ریلوے منصوبے میں مزید تاخیر جا سبب بن سکتی اب اہل کراچی کی امید صرف سپریم کورٹ سے وابستہ ہے کہ شاید عدالتی حکم پر ہی کراچی کو بہترین ٹرانسپورٹ سروس مل سکے گی۔

تازہ ترین