16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل فی لیٹر ساڑھے 6 روپے تک منہگا ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان بتایا جارہا ہے۔
قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔