• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی آر پر وزیر اعلیٰ کی جمع کرائی گئی رپورٹ موصول


کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) پر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

 مراد علی شاہ نے رپورٹ میں موقف اپنایا ہے کہ مالی مشکلات اور کورونا وائرس  کے باوجود کے سی آر کے لیے 30 کروڑ روپے کی اسکیم منظور کی، انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برجز کی تعمیر کا کام سپریم کورٹ کے حکم پر ایف ڈبلیو او کو دینے کی منظوری دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  کے سی آر وفاق کا منصوبہ ہے،  سپریم کورٹ کہے گی تو سندھ حکومت 30 کروڑ روپے دے دے گی۔

انہو ں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نے 24 ریلوے کراسنگ پر کام کے لیے 25ملین مانگے ، ایف ڈبلیو او کو 10 ملین جاری کردیئے، 15ملین کی منظوری دے دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کے سی آر کو سی پیک کے فریم ورک میں ڈالنے کا منصوبہ تین سال سے التوا کا شکار ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے سی آر کو پس پشت ڈالنا کراچی کے عوام سے زیادتی ہے۔

تازہ ترین