اسلام آباد(ایجنسیاں)سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت نے استفسار کیا کہ خورشیدشاہ سیاست میں آئے تو ذرائع آمدن کیا تھے ؟۔خورشیدشاہ کے وکیل رضاربانی نے درخواست ضمانت پر عدالتی سوالات پر تیاری کیلئے وقت مانگ لیا۔جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ نیب مقدمات میں ضمانت کی گنجائش کم ہے ،سپریم کورٹ کا لارجر بنچ ضمانت کے اصول واضح کرچکا ہے،رضا ربانی نے کہاکہ عدالت کے لارجر بنچ کے فیصلے سے لاعلم ہوں،جسٹس مشیر عالم ہے لگتا ہے آپ کی ٹیم نے آپ کو درست معاونت فراہم نہیں کی،جسٹس یحییٰ نے کہاکہ خورشیدشاہ کیس اثاثوں کی وضاحت کرسکتے ہیں تو ہی دلائل دیں ،خورشیدشاہ نے ہائیکورٹ میں اہلخانہ کی جائیدادیں تسلیم کیں،میرٹ پر دلائل اسی صورت دیں جب اثاثے آمدن کے مطابق ہوں،خورشیدشاہ سیاست میں آئے تو ذرائع آمدن کیا تھے ؟۔رضاربانی نے کہاکہ خورشیدشاہ نے تمام جائیدادگوشواروں میں ظاہر کیں،جسٹس یحییٰ نے کہاکہ معاملہ جائیدادیں ظاہر کرنے کا نہیں ذرائع آمدن کاہے ،جسٹس یحییٰ نے کہاکہ ریکارڈ سے سب سامنے آجائے گا کہ کب ذرائع آمدن کیاتھے ،رضاربانی نے کہاکہ عدالت مجھے کیس تیارکرنے کیلئے وقت دے ،سپریم کورٹ نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی،عدالت نے خورشیدشاہ کی دوسری درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی،اعتزازاحسن نے کہاکہ دوسری درخواست ضمانت ریفرنس دائر ہونے سے پہلے کی ہے ،درخواست غیرموثر ہونے پر واپس لیناچاہتا ہوں۔