• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سندھ کے ضلع بینظیر آباد کے شہر نوابشاہ اور گرد و نواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے علاقوں میں جمع ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3اعشاریہ 5 اور گہرائی 10 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔


زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز نوابشاہ کے مشرق میں 72 کلو میٹر دور تھا۔

تازہ ترین