• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ


وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح سمیت صوبہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں صبح سویرے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اضلاع میں صبح سویرے زلزلے کے شدید جھٹکو ں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بجکر 57 منٹ پر محسوس کیئے گئے، زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلو میٹر مغرب میں 10 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، جبکہ زلزلے کی شد ت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی۔


وادیٔ کوئٹہ کے علاوہ پشین، ہرنائی، زیارت، بولان، قلعہ عبداللّٰہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین