• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بلاول ہاؤس کے سامنے گاڑی میں نصب بم برآمد


کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے سامنے کھڑی گاڑی میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچ گیا جس نے بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا، مذکورہ گاڑی میں غیر ملکی سوار تھے، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کو بم کی اطلاع ون فائیو مددگار پر دی گئی تھی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے بتایا کہ بم ڈبل کیبن گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، یہ گاڑی بلاول ہاؤس کے سامنے بینک کے سامنے کھڑی تھی۔


ایس ایس پی ساؤتھ نے یہ بھی بتایا کہ بم والی گاڑی کی نشاندہی ہونے کے بعد پولیس نے 200 میٹر کے علاقے کو گھیر لیا تھا جبکہ مذکورہ گاڑی اور علاقے سے لوگوں کو ہٹا دیا گیا تھا۔

تازہ ترین