جاپان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے ’شکار‘ کو پھنسا کر انہیں ہلاک کرنے والے شخص کو سزائے موت سُنا دی گئی ہے۔ اس شخص نے نو افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
مجرم نے ٹوئٹر پر رابطے میں آئی8 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کیا تھا۔
30 برس کے’ٹوئٹر کلر‘ کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
2017 میں ’ٹوئٹر کِلر‘ کے نام سے مشہور ٹاکاہیرو شیرائیشی کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب ان کے فلیٹ سے انسانی اعضا برآمد ہوئے تھے۔
انہوں نے اکتوبر میں ملک کے دارالحکومت ٹوکیو کی ایک عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا کہ ان پر لگائے گئے ’تمام الزامات‘ درست ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت نوجوان خواتین کی تھی۔