• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 فوجی جوان شہید، جوابی کارروائی میں دشمن کا بھاری نقصان

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 فوجی جوان شہید


راولپنڈی (آئی این پی )بھارتی فوج کی جانب سے ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،باغسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس میں بھارت کو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔منگل کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے باغسر سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی۔پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھر پور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں 35سالہ نائیک شاہ جہان اور21سالہ سپاہی حمید شامل ہیں۔

تازہ ترین