• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی سے واضح ہدایات نہ ملنے کے باعث پی ٹی آئی سول نافرمانی تحریک شروع نہ کرسکی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے واضح ہدایات نہ ملنے کے باعث پی ٹی آئی آج سے سول نافرمانی تحریک شروع نہیں کرسکی۔

آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکی۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جیل سے باہر موجود پارٹی قیادت نے بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی ہے کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیا جائے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن چاہے تو مائنس نواز یا مائنس شہباز مذاکرات کرلے لیکن پی ٹی آئی مائنس بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو پی ٹی آئی تیار ہے۔

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا  کہ مذاکرات اس وقت تک شروع نہیں ہو سکتے، جب تک خود بانی پی ٹی آئی کا جیل سے مذاکرات کے حق میں "کلیئر میسیج" نہ آجائے۔

قومی خبریں سے مزید