اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیرعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پیر کے روز ملک کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اہم وفاقی وزراء ‘ اعلیٰ عسکری قیادت اور اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی۔ ذرا ئع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال سے متعلق یہ اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا کو ملک میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔