وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایک ریسٹورنٹ کے مالک کو تاوان کیلئے اغواء کرنے والے 4 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
مجرمان کو سزا راولپنڈی کی انسددادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے سنائی۔
پولیس کے مطابق عمرقید کی سزا پانے والے مجرموں میں اسد، شہریار، حماد خطاب اور تجمل شامل ہیں۔
چاروں مجرموں نے ریسٹورنٹ کے مالک کو جنوری 2020ء میں تھانہ ایئر پورٹ کی حدود سے اغوا کیا تھا۔
راول پنڈی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان مجرمان نے مغوی کے خاندان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا۔