• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد  کا اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں سے متلعق کہنا ہے کہ استعفے کی دھمکی صرف پھلجڑی ہے، اپوزیشن اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو شوق سے آئے۔

شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  اپوزیشن کو مزاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ اپوزیشن سےتمام سنجیدہ امورپربات کرنے کو تیار ہے، وزارت داخلہ تمام اپوزیشن سے مثبت مذاکرات چاہتی ہے، بلاول کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، امید ہے شہباز شریف نے بلاول کو اچھا مشورہ دیا ہوگا۔

شیخ رشید احمد نے  کہا ہے کہ بولے پیپلز پارٹی کو اس سیاست میں بہتر پوزیشن میں دیکھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری سیاست کوسپورٹ کیا، پیپلز پارٹی جمہوری روایات کی پاسداری کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن کو استعفے دینے ہیں تو دے دیں ، ہم نے 126 دن اسلام آباد میں پڑاؤ ڈالا لیکن کچھ نہ بنا، اپوزیشن فروری سے پہلے اسلام آباد آجائے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں 400 لوگوں کے نام ہیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیخ رشید کا نوکریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں دو ہزار اسامیوں کی منظوری دی ہے۔ 

تازہ ترین