• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن کا فیصلہ کرے، فضل الرحمان


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ  حکومت نےاعلان کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن فروری میں کرائیں گے،  سینیٹ ووٹنگ شو آف ہینڈز سے ہوگی، آئین کے تحت یہ اختیار صرف اور صرف الیکشن کیمشن کا ہے، وزیر اعظم کو کس نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن کا فیصلہ کرے۔

 بہالپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے  کہا کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اس کا نوٹس لینا چاہیے، سینیٹ کا الیکشن متناسب نمائندگی کے تحت ہوتا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ  لگتا ہے پوری کابینہ جاہل ہے، کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم استفعے نہیں دے گی، میں پوچھتا ہوں کہ اگر پی ڈی ایم استفعے نہیں دے گی تو آپ کیوں پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آج 16 دسمبر ہے اور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ آپ لاکھوں کے مجمعے کو ہزاروں کا کہتے رہیں، اوپر والی آنکھ تو دیکھ رہی ہے۔

سر براہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پوری دنیا میں تعلیمی ادارے کُھل گئے، پاکستان میں نااہل حکومت نے بند کر رکھے ہیں۔


فضل الرحمان نے کہا کہ شیخ رشید کے وزیر داخلہ بننے کا معاملہ صرف کپڑے بدلنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پی ڈی ایم جماعتوں کا استفعے دینے کا فیصلہ ہوچکا ہے، میڈیا استعفوں کو بلا وجہ کا ایشو نہ بنائے،  پی ڈی ایم نے استفعے میڈیا کے مشورے سے نہیں دینے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کےلئے31جنوری کے بعد کی تاریخ تیاری کےلئےدی گئی ہے، ہم نے اسلام آباد مارچ اکتوبر میں کیا، اعلان جولائی میں کیا تھا۔

سر براہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 31 جنوری تک پی ڈی ایم خاموش نہیں بیٹھےگی، ملک میں جگہ جگہ نااہل حکومت کےخلاف جلسےاور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

تازہ ترین