• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سُپر ماڈل و ادکارہ ماورہ حسین نے خوشی کی بہترین تشریح کی ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’ مریم ‘ کی اداکارہ ماورہ حسین سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکثر اوقات اپنے مداحوں کے ساتھ معنی خیز اور زندگی سے متعلق مؤثر پیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب اہمیت دی جاتی ہے اور سراہا جاتا ہے۔

ماورہ حسین کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک سنجیدہ اداکارہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، ماورہ حسین کی جانب سے ہر نئی پوسٹ کا مداح انتظار کرتے ہیں جبکہ ماورہ اپنے مداحوں کو ہر ہفتے باقاعدگی سے جمعۃالمبارک کی مبارکباد بھی دیتی ہیں ۔

ماورہ حسین کی جانب سے گزشتہ روز اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔

ماورہ حسین نے مداحوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’خوشی دماغی کیفیت کا نام ہے۔‘


ماروہ حسین کی جانب سے اپنی پوسٹ میں اللّٰہ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

ماورہ حسین کی اس پوسٹ پر اب تک ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوبصورت، سمجھ دار اور با صلاحیت اداکارہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک تصویر پر اداکارہ ماورہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار دے دیا گیا تھا۔

ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی  نئی تصاویر کو دیکھ مداح دھنگ رہ گئے تھے، ایک انسٹاصارف کی جانب سے ماورہ کی تعریف میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’ماورہ حسین دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہیں۔‘

تازہ ترین