• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع غربی کے 13علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ


کراچی میں  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث  ضلع غربی کے 13علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  5 سے 18 دسمبر تک بلدیہ، گڈاپ اور کیماڑی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔

جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن  کیا جائے گا، ان میں اسلام نگر، سعید آباد، مہاجر کیمپ، معمار آباد،  یوسف گوٹھ، کیماڑی، داتا نگر شامل ہیں۔

 حنیف آباد، پاک کالونی، میٹروویل،بوانی چالی اور فرنٹیئر کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔


 ڈی سی غربی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔

حکم نامہ کے مطابق کریانہ، فارمیسی اور ضروری اشیاء کے اسٹورز کے علاوہ تمام کاروبار بند رہے گا۔

تازہ ترین