• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات طے ہو گئی

افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات طے ہوگئی۔

 افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کا وفد آج کل دورہ پاکستان پر آیا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل افغان طالبان سیاسی کمیشن سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں افغان امن عمل پر بات چیت اور مشاورت ہوگی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر خارجہ اور دیگر حکام موجود ہوں گے۔

وزیراعظم افغان امن عمل میں پاکستانی کردار اور سہولت کاری پربات چیت کریں گے۔

وزیراعظم نےگزشتہ روزافغان صدراشرف غنی سےبھی افغان امن عمل پر ٹیلیفونک گفتگو کی تھی۔

تازہ ترین