پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومت کا مواخذہ کرے، سپریم کورٹ بھی آئین کی شق کو تبدیل نہیں کر سکتی۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدارتی آرڈیننس سے بھی آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ وہ گھبراہٹ کا شکار ہے۔
سر براہ پی ڈی ایم نے کہا کہ کچھ نہیں، کچھ نہیں، کہہ کرحکومت اپنی جھینپ مٹارہی ہے۔