نئی دہلی(جنگ نیوز )بھارت کی سپریم کورٹ نے متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران سڑکیں خالی کرانے سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذکورہ قوانین کا نفاذ روک دے۔عدالت کے مطابق ایسا کرنے سے کسانوں سے مذاکرات میں مدد ملے گی۔ادھر بدھ کو نئی دہلی اور ہریانہ کے درمیان سنگھو بارڈر پر ایک سکھ مذہبی رہنما بابا رام سنگھ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے لائسنس والی بندوق سے خود کو گولی ماری۔رام سنگھ نے مبینہ طور پر خود کشی سے قبل اپنے نوٹ میں لکھا کہ وہ مذکورہ قوانین کے خلاف اور احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت میں اپنی جان دے رہے ہیں۔