• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر کو میرے حوالے کردیں اور پھر جادو دیکھیں: شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے محمد عامر کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عامر کو میرے حوالے کردیں اور پھر جادو دیکھیں، یوں ضائع نہ کریں۔

شعیب اختر نے حالیہ سوشل میڈیا میں کہا کہ ’محمد عامر کو میرے حوالے کریں پھر دیکھیں وہ گراؤنڈ میں کیا جادو دکھاتے ہیں۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’نہ ضائع کریں اس کو‘ کا بھی اضافہ کیا۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی خبر سُن کر افسردگی کا اظہار کیا تھا۔


انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’محمد عامر ریٹائر ہوگئے، سُپر اسٹار کے یوں باہر چلے جانے کا افسوس ہے۔‘

  خیال رہے کہ محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم منیجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس منیجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

دوسری جانب پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین