• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکی آرتھر، محمد عامر کی صلاحیتوں اور تجربے کے معترف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی صلاحیتوں اور تجربے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر وائٹ بال کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

مکی آرتھر نے ایک انٹرویو میں محمد عامر  کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقینی طور پر لگتا ہے کہ عامر کو اپنے کیریئر کے درمیان میں ہی سمجھ آگئی ہے کہ ان کے لیے بہتر کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں اب بھی سوچتا ہوں کہ اس وقت محمد عامر وائٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

محمد عامر کی ہمت کی تعریف کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ایک بات میں عامر کے بارے میں پسند کرتا ہوں کہ جب کوئی سخت صورت حال ہوتی ہے تو وہ باؤلنگ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو ہمیشہ اپنے پلانز کا علم ہوتا ہے ، وہ اب بھی اچھی رفتار سےباؤلنگ کرتا ہے اور عقل مند اور تجربہ کار کھلاڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی بھی وائٹ بال ٹیم کا کوچ ہوتا تو لازمی عامر کو اپنی ٹیم میں شامل کرتا۔

مکی آرتھر کے اس تبصرے کے جواب میں محمد عامر نے ایک ٹوئٹ میں جواب دیا کہ ’شکریہ کوچ ، میں دنیا میں کہیں بھی آپ کی کوچنگ میں کھیلنا پسند کروں گا۔‘

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کے معاہدے میں گذشتہ برس ورلڈ کپ کے بعد توسیع نہیں کی تھی، مکی آرتھر ان دنوں سری لنکا کی ٹیم کے کوچ ہیں۔

پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔

تازہ ترین