قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کہا کہ محمد عامر کی مینیجمنٹ سے شکایتیں پرانی ہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ عامر اگر پرفارمنس دیتے تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا، بدقسمتی سے عامر کی اچھی پرفارمنس نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ عامر نےغلطی کی، سزا بھگتی اور محمد عامر کی مینیجمنٹ سے شکایتیں پرانی ہیں۔
سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان نے عامر کو کھلایا، تمام تر تنازعات کے بعد بھی کھلایا۔
خیال رہے کہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم منیجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس منیجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔
دوسری جانب پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔