• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

150 ارکان استعفے دیدیں تو اسمبلی نہیں چل سکتی، ایاز صادق


سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کہتے ہیں کہ 150 ارکانِ اسمبلی استعفے دے دیں گے تو اسمبلی نہیں چل سکتی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بغیر قانون سازی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کی باتیں کرنے والے خود ایسا کر رہے ہوں گے، نون لیگ کی سی ای سی میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔


ایاز صادق کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے گھر میٹنگ میں تھوڑی تاخیر ہوئی،استعفوں کے بعد ارکان گھروں میں نہیں بیٹھیں گے، لانگ مارچ اور استعفے ہمارا اپنا آپشن ہے۔

تازہ ترین