• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سردی کے ڈیرے، گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر


کراچی میں سردی نے ڈیرے ڈال لیئے ہیں، شہر میں گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر ہے۔

شہر میں ناصرف لنڈا کی دکانوں میں رش ہے بلکہ نئے سوئٹرز، جیکٹس، مفلر، دستانے، موزے خریدنے کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا کم سے کم درجۂ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی ریڈ ریکارڈکیا گیا ہےجبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 7سے9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔


شہر میں سردی کی وجہ سے رات میں گرم سوپ اور یخنی کی دکانوں پر رش نظر آ رہا ہے، جبکہ ڈرائی فروٹ کی دکانوں اور ٹھیلوں پر بھی معمول سے زیادہ رش ہے۔

آسمان پر پہنچی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے خشک میوہ جات کی بجائے شہریوں کا صرف مونگ پھلیاں خریدنے پر زیادہ زور ہے۔

تازہ ترین