• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد پہلے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی۔

کپتان بابر اعظم کا 13 دسمبر کو ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا، بابر اعظم کو 12 روز کے لیے آرام تجویز کیا گیا وہ فزیکل ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث بابر اعظم کی پہلے ٹیسٹ میں شمولیت یقینی نہیں ہے، اوپنر امام الحق کی بھی پہلے ٹیسٹ میں شمولیت مشکوک ہے۔

امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہے جس کے باعث اُن کیلئے 12 روز کا آرام تجویز کیا گیا ہے۔


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو شروع ہوگا۔

تازہ ترین