• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہو گئے


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 171 ٹیسٹ کیئے گئے، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 6 فیصد رہی جبکہ اب تک کُل 62 لاکھ 16 ہزار 60 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 972 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 9 ہزار 164 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 42 ہزار 478 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

ملک کے 665 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 50 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 309 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


24 گھنٹوں میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں اس کے بعد پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔

ملک بھر میں وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج مریضوں کی کُل تعداد 295 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے 84 میں سے 74 افراد اسپتالوں میں داخل تھے جن میں سے 51 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے۔

این سی اوسی کے مطابق ملتان میں کورونا وائرس کے لیے دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 45 فیصد، اسلام آباد میں 42 فیصد، لاہور میں 34 فیصد، پشاور میں 27 فیصد وینٹی لیٹرز زیرِ استعمال ہیں۔

تازہ ترین