سابق اسپکیر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ لاہور کا صدر بننے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صدر پرویز ملک صحت کے معاملات کے باعث عہدہ مزید سنبھالنا نہیں چاہتے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دوسرے امور اور حلقے پر زیادہ توجہ ہے۔
ایاز صادق نے مسلم لیگ ن لاہور کےصدرکی ذمہ داری کسی نوجوان کو دینےکا مشورہ دے دیا۔
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
ان کی اہلیہ نے کہا کہ پرویز ملک 20 سال سے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔
شائستہ پرویز نے کہا کہ پرویز ملک اپنی صحت کے معاملات کی وجہ سے مزید بھاگ دوڑ نہیں سنبھال سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز ملک نے لاہور جلسے سے پہلے صدارت چھوڑنے کا کہہ دیا تھا۔
شائستہ پرویز نے کہا کہ پرویز ملک پارٹی امور میں بھرپور کردار ادا کرتےرہیں گے۔