• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے کے پانچ اضلاع سے کورونا کے 29 نئے مریض سامنے آئے، جبکہ صوبے میں کورونا میں مبتلا 5 مریض صحت یاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 428 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے5 اضلاع سے 29 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 909 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 5 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17ہزار 309 ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 179 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 232 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے 16 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 6.9 رہی۔

تازہ ترین