• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: 3 سرکاری اسپتالوں پر کورونا وائرس کے مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا


پشاور کے 3 سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا۔

پشاور کے سرکاری اسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی)، لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) اورخیبر ٹیچنگ اسپتال (کے ٹی ایچ) میں کورونا وائرس کے 301 مریض زیرعلاج ہیں۔

حکام کے مطابق ایچ ایم سی میں کورونا وائرس کے 80 فیصد وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں، 20 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

ایچ ایم سی میں کورونا وائرس کے مختص 75 فیصد بیڈز بھر گئے ہیں۔


کے ٹی ایچ میں 17 مریض آئی سی یو میں ہیں، اسپتال میں کورونا وائرس کے لیے مختص 90 فیصد بیڈز مریضوں سے بھر چکے ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے 10مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

حکام کے مطابق ایچ ایم سی میں 115، ایل آر ایچ میں91 اور کے ٹی ایچ میں 95 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین