• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کورونا وائرس پھیلانےکی ذمے دار پی ڈی ایم قیادت ہوگی، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں کورونا پھیلاؤ کی مکمل ذمے دار اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کی قیادت کے سر ہوگی۔

لاہور کے مینار پاکستان پر پی ڈی ایم جلسے کے اختتام پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اس جلسے سے پنجاب میں کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکی مکمل ذمہ داری پی ڈی ایم قیادت کےسرہوگی۔

وزیر صحت پنجاب نے یہ بھی کہاکہ مینار پاکستان کے جلسے میں شرکت کرنے والا ہر شخص خود کو 14 دن کےلیے قرنطینہ کرلے۔


ان کا کہنا تھاکہ حکومت کوروناکےبڑھتےکیسزکےپیش نظرپی ڈی ایم قیادت کوجلسےسےروکتی رہی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اپوزیشن نےاپنےکارکنوں کی زندگیاں داؤپرلگادیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نےسیاست چمکانے،کرپشن چھپانےکی آڑمیں کارکنوں کی صحت پرجان لیواحملہ کیاہے۔

وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ صحت کی دشمن پی ڈی ایم کوعوام کبھی معاف نہیں کرےگی۔

تازہ ترین