• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 457288، اموات 9330


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 615 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 80 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 904 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 330 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہو گئی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 206 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 63 لاکھ 1 ہزار 341 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 40 ہزار 553 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 365 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 7 ہزار 405 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 4 ہزار 103 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 3 ہزار 319 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 31 ہزار 428 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 604 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 54 ہزار 948 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 536 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36 ہزار 117 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 389 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 909 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 179 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 7 ہزار 961 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 204 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 822 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 99 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین