وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کے لیے فیصلہ کر لیا، وزارتوں کی کارکردگی کے بارے میں ’نوکمپرومائز‘ کی پالیسی اپنائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں اور ڈویژنز کو حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے معاہدہ کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہداف پر عملدرآمدکیلئےوزیراعظم آفس اور42 وزارتوں میں معاہدہ پر دستخط ہوں گے، وزیراعظم آفس اور وزارتوں میں معاہدے کی تقریب 22 دسمبر کو ہوگی۔
معاہدے پر وزیراعظم اور وزارتوں کے انچارج وفاقی سیکریٹری دستخط کریں گے، کابینہ سمیت وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف اور فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے فیصلوں کو ترجیح دی جائے گی، بجلی اور گیس سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ صحت، تعلیم، سمیت دیگر ضروری حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، جبکہ پالیسیوں عملدرآمد نہ کرنے والے سیکریٹریز اور منسٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔