• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سےنکل آیا ہے، وزیراعظم عمران خان


وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک مشکل وقت سےنکل آیا ہے، مزید ترقی کی راہیں کھولنے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر کام ہورہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی  زیرِ صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، حماد اظہر، اسد عمر نے شرکت کی، جبکہ  عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر اسٹیٹ بنک رضاباقر اور وقار مسعود  و دیگر بھی شریک ہوئے۔

معاشی ٹیم کے  اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملکی معیشت کے بہتر ہوتے ہوئے اعشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نےصنعت، تعمیراتی شعبہ میں بہتری اورٹیکسٹائل سیکٹر سے برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیرِاعظم نےبیرونِ ملک سےترسیلاتِ زرمیں اضافےاور ان کا 2 ارب ماہانہ کی سطح پر برقرار رہنا خوش آئند قرار دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نوجوانوں اور تعمیراتی شعبےکو آسان شرائط پر قرضوں کی وجہ سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔


عمران خان نے معاشی اعشاریوں کی بہتری کےثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے فوری اور دیرپا اقدامات پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ داروں کےاعتماد میں اضافے کی وجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی مشکل ترین وقت میں معاشی کارکردگی کی پذیرائی ہورہی ہے، پاکستان کی پذیرائی کا سہرا معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔

تازہ ترین