• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بابری مسجد کے متبادل تعمیر ہونے والی مجوزہ مسجد کا ڈیزائن جاری

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی اراضی کے بدلے دی جانے والی پانچ ایکڑ زمین پر تعمیر کی جانے والی مجوزہ مسجد کا ڈیزائن ‘اتر پردیش اسٹیٹ سنی سینٹرل وقف بورڈ’ نے جاری کر دیا ہے،3500مربع میٹر پرمسجد دو منزلہ تعمیر ہوگی، نام ’’دھنی پور مسجد ‘‘تجویز گنبد ،مینار اور محراب نہیں ہونگے،یہ مسجد ایودھیا کے سوہاول تحصیل کے موضع دھنی پور میں بنائی جائے گی جو کہ بابری مسجد کے اصل مقام سے 20کلومیٹر دور ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ آرکیٹکچر سے وابستہ پروفیسر ایس ایم اختر مسجد کے نقشہ ساز ہیں، فاؤنڈیشن کے ارکان کے ساتھ ہفتے کے روز نئی دہلی سے انہوں نے ورچوئل پروگرام میں مسجد کے کمپلیکس کا نقشہ جاری کیا۔

تازہ ترین