• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 گلوکار زوہیب حسن نے بہن نازیہ حسن کا مقبول گانا ’بوم بوم ‘ گا کر خراج عقیدت پیش کرنے پر میشا شفیع کی تعریف کردی۔

میشا شفیع نے یہ ’ویلو ساؤنڈ اسٹیشن‘ کیلئے گایا تھا جسے اسٹرنگز بینڈ کے رکن بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے۔

میشا نے نازیہ حسن کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بوم بوم کو مزید جدت کے ساتھ گایا۔

یہ گانا نازیہ حسن نے سال 1982 میں بھارتی فلم ’اسٹار‘ کیلئے گایا جس نے نہایت مقبولیت حاصل کی، اس گانے پر نازیہ کو فلم فیئرایوارڈ کیلئے بیسٹ پلے بیک فیمیل سنگر کی کیٹگری میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔

زوہیب حسن نے بھی فیس بُک پوسٹ میں ویلو ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اپنی بہن کیلئے اس خوبصورت خراج عقیدت پرمیشا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


زوہیب حسین کی پوسٹ میشا کو بھی بھا گئی،  انہوں نے انسٹا گرام پراسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ پوری دنیا سے موصول ہونے والی محبتوں اور تعریفوں میں سے کچھ بھی اس تعریف سے جڑی قدروں سے مطابقت نہیں رکھتا۔


انہوں نے کہا کہ یہ تعریف میرے اور پوری ٹیم کیلئے یہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین