• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی صوبائی حکومت پر برہم


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی صوبائی حکومت پر برہم ہو گئے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ ہونے پر معاملہ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا تو اسے بند کر دیا جائے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال کا منظور شدہ بجٹ چھ ماہ سے نہیں دیا جارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی کہا لیکن وزیر آباد کارڈیالوجی کا کچھ نہیں بنا، حکومت کیا کررہی ہے؟ اسمبلی سے پاس کردہ بجٹ کو کیوں نہیں جاری کیا جا رہا؟


پرویز الہٰی نے کہا کہ اگر اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا تو اس اسمبلی کا کیا فائدہ، اسے بند کر دیاجائے۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سوال کیا کہ حکومت کیا کررہی ہے؟، پی ٹی آئی حکومت کا اس وجہ سے منصوبہ سامنے نہیں آرہا۔

تازہ ترین