اسلام آباد(آئی این پی) اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس رواں ہفتے دائر کر دیں گے۔ پیر کونجی ٹی وی سے گفتگو میں اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے کہا کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت کے نکتے کو سپریم کورٹ میں اٹھایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس میں حکومت سپریم کورٹ سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے متعلق رائے طلب کریگی۔