• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البانیہ، گدھی کے دودھ کو کورونا کا علاج قرار دیے جانے کے بعد مانگ میں اچانک اضافہ

یورپی ملک البانیہ میں لوگوں کی بڑی تعداد یقین رکھتی ہے کہ گدھی کے دودھ سے  عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے میں بے پناہ مدد ملتی ہے۔

البانیہ میں اچانک گدھی کے دودھ کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے لوگوں کی بڑی تعداد باقاعدہ قطار بنا کر گدھی کا دودھ خرید رہی ہے۔


 فارم ہاؤسز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد ہاتھ میں خالی بوتلیں لے کر کھڑی ہوتی ہے جس کی وجہ سے گدھی کے دودھ کی مانگ کو پورا کرنا باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گدھی کا دودھ وٹامنز سے بھرپورہوتا ہے جو انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں معاون و مددگار بھی ثابت ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی فارم ہاؤس کے ایک مینیجر کا کہنا ہے کہ گدھی کے دودھ کی مانگ میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ملنے والے آرڈرز کو پورا کرنا ہمارے لیے باقاعدہ مسئلہ بن گیا ہے۔

تازہ ترین