قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللّٰہ زہری کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔
نیب کے چیف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بلوچستان کے دو سابق وزرائے اعلیٰ اور رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں 15 نیب انکوائریوں کی منظوری دی گئی، جن میں اکبر درانی اور سابق چیئرمین ریلویز بھی شامل ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ مفرور اوراشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق وسائل بروئے کار لائےجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔
اجلاس میں طے پایا کہ ثنا اللّٰہ زہری کے ساتھ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک اور ایم پی اے پنجاب اسمبلی سیف الملوک کے خلاف نیب انکوائری ہوگی۔